براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 112 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 112

براہین احمدیہ : مولوی عبد الحق ( بابائے اردو ) کا مقدمہ اعظم الکلام 112 باب ششم: مکتوبات حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مندرجہ مقدمہ اعظم الکلام میں درج مضامین اور مولوی چراغ علی صاحب کی تحریرات: خصوصی موازنہ 6-1۔ایک خصوصی تقابلی جائزہ حضرت مرزا صاحب کے خطوط میں درج مضامین کو نمبر viiti پیرا نمبر 10-4 میں لکھا گیا ہے۔ان مضامین کے ہم معنی عنوانات کو اگر اکٹھا کیا جائے تو مضامین کی تفصیل یوں بنے گی:۔1۔اجتماع براہین قطیعہ نبوت (i) اور اثبات نبوت (iii) -2- حقیت قرآن شریف (ii) اثبات حقانیت فرقان مجید 3 - فرقان مجید کے الہامی (vii) اور کلام الہی ہونے کا ثبوت (viii) 4 ہنود پر اعتراضات (v) وید پر اعتراضات (vi) اول تو حضرت مرزا صاحب کے خطوط میں درج موضوعات پر مولوی چراغ علی پہلو تہی کرتے نظر آتے ہیں۔اگر کہیں مجبوراً قلم اٹھاتے بھی ہیں تو سر سری باتوں سے آگے بڑھ نہیں پاتے۔چہ جائیکہ کوئی نادر علمی بات جو برہان قاطع کا درجہ رکھتی ہو پیش نہیں کر پاتے۔اب ذیل میں انہی موضوعات پر ایک تقابلی مطالعہ پیش کیا جاتا ہے:۔-6-2- اثبات نبوت محمدیہ صلى الله ولم مولوی چراغ علی صاحب “ اعظم الکلام فی ارتقاء الاسلام ” کے حصہ دوم ( ترجمہ مطبوعہ ۱۹۱۱ء) میں تحریر کرتے ہیں:۔۔اب میں اُن کے (یعنی پادری میلکم میکال کے ) ان دلائل کو پر کھنا چاہتا ہوں جن کی وجہ سے وہ موجودہ اہل اسلام میں کسی اصلاح یا ترقی پانے سے بالکل مایوس ہیں۔پادری صاحب نے اندھا دھند یہ رائے ظاہر فرمائی ہے:۔علاوہ اس برتاؤ کے جو اسلام میں غیر مسلم رعایا کے ساتھ روار کھا گیا ہے۔اسلام میں تین ایسے لا علاج عیب موجود ہیں جو اس مذہب کا جز ولا یجزی ہو گئے ہیں۔اور ہر قسم کی اصلاح و ترقی کے مانع ہیں۔اور وہ یہ ہیں: اول: عورتوں کی ذلت اور غلامی کا رواج دوم سوم: اور مرتد کی سزائے موت - 1 انسانی عقل کو چھٹی صدی کے ایک نا قابل و ناتربیت یافتہ بڈو کے علم کے تنگ دائرہ میں محدود کر دینا۔اب میں (بقول ریورنڈ موصوف) مذہب اسلام کے ان تین لا علاج عیوب پر نظر ڈالوں گا۔(ملاحظہ ہو صفحہ نمبر ۱تا۲) ۱ پادری میکم میکال(Malcolm Maccoll) کے اصل الفاظ درج ذیل ہیں: "Apart from its attitude towards subject races, Mohammadanism carries in its bosom three incurable vices which being of the essence of the system, bar for ever all possibility of