براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ

by Other Authors

Page 155 of 227

براھین احمدیہ اور مولوی عبدالحق (بابائے اُردو) کا مقدمہ — Page 155

براہین احمدیہ مولوی عبدالحق ( بابائے اردو) کا مقدمہ اعظم الکلام انکار وحی انکار اجابت دعا وغیرہ انکارات کے آپ جابجایہ بھی مانتے گئے ہیں کہ : قرآن بر حق رسول برحق اسلام بر حق اور مخالف اس کے سب باطل۔155۔ان متضاد خیالات کے جمع ہونے کی وجہ سے آپ کی تالیفات اُس عجیب حیوان کی مانند ہو گئیں کہ جو ایسا فرض کیا جائے کہ جس کا منہ آدمی کا اور ڈم بندر کی اور کھال بکرے کی اور پنجے بھیڑیے کے اور دانت ہاتھی کے کھانے کے اور ، اور دکھانے کے اور۔۔۔چنانچہ اپنی بعض رایوں کے بیان کرنے میں آپ ایک ایسی زوالوجوہ بات بیان کر جاتے ہیں جس کا کچھ ما حصل معلوم نہیں ہو تا اور شتر مرغ کی طرح آپ کا کلام دونوں صورتوں کی گنجائش رکھتا ہے۔نشتر کی بھی اور مرغ کی بھی " 94 اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مصنف بر این احمدیہ کے نزدیک کلام الہی کیا ہے؟ آپ فرماتے ہیں: اگر کوئی کلام ان تمام چیزوں میں سے کہ جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے صادر اور اُس کے دست قدرت کی صنعت میں کسی چیز سے مشابہت کھلی رکھتا ہو۔یعنی اس میں عجائبات ظاہری و باطنی ایسے طور پر جمع ہوں کہ جو مصنوعات الہیہ میں سے کسی شے میں جمع ہیں۔تو اس صورت میں کہا جائے گا کہ وہ کلام ایسے مر تبہ پر واقع ہے کہ جس کی مثل بنانے سے انسانی طاقتیں عاجز ہیں۔کیونکہ جس چیز کی نسبت بے نظیر اور صادر من اللہ ہونا عند الخواص والعوام ایک مسلم اور مقبول امر ہے جس میں کسی کو اختلاف و نزاع نہیں اُس کی بے نظیر ی میں کسی شے کی شراکت تامه ثابت ہونا بلا شبہ اس امر کو ثابت کرتا ہے کہ وہ شے بھی بے نظیر ہی ہے۔مثلاً اگر کوئی چیز اس چیز سے بکلی مطابق آجائے جو اپنے مقدار میں دس گز ہے۔تو اس کی نسبت بھی یہ علم صحیح قطعی یقین جازم حاصل ہو گا کہ وہ بھی دس گز ہے۔" گلاب کے پھول کی مثال اب ہم ان مصنوعات الہیہ میں سے ایک لطیف مصنوع کو مثلا گلاب کے پھول کو بطور مثال قرار دے کر اس کے وہ عجائبات ظاہری و باطنی لکھتے ہیں جن کی رو سے وہ ایسی اعلیٰ حالت پر تسلیم کیا گیا ہے کہ اس کی نظیر بنانے سے انسانی طاقتیں عاجز ہیں۔اور پھر اس بات کو ثابت کر کے دکھلائیں گے کہ ان سب عجائبات سے سورۃ فاتحہ کے عجائبات اور کمالات ہموزن ہیں بلکہ ان عجائبات کا پلہ بھاری گلاب کے پھول کے عجائبات جو خوبیاں گلاب کے پھول میں ظاہر او باطناً پائی جاتی ہیں جن کے رُو سے اُس کی نظیر بنانا عاد تا محال سمجھا گیا ہے۔اسی طور پر اور اُس سے بہتر خوبیاں سورۃ فاتحہ میں موجود ہیں۔