بیت بازی

by Other Authors

Page 615 of 871

بیت بازی — Page 615

615 'پ' سے 'ن' پ سے شروع ہو کر ان' پرختم ہونے والے اشعار ) تعداد گل اشعار در ثمين در عدن كلام طاهر کلام محمود 38 15 5 2 16 i ¡¡ !!! iv در ثمین پر ان کو اس سجن کی طرف کچھ نظر نہیں آنکھیں نہیں ہیں، کان نہیں؛ دل میں ڈر نہیں پرندے بھی آرام کر لیتے ہیں مجانیں بھی یہ کام کر لیتے ہیں پڑھتے ہو پنج وقت اسی کو نماز میں جاتے ہو اس کی رہ سے دَربے نیاز میں پھولوں کو جاکے دیکھو؟ اُسی سے وہ آب ہے چمکے اسی کا نور مہ و آفتاب میں پھر چلے آتے ہیں یارو! زلزلہ آنے کے دن زلزلہ کیا؛ اس جہاں سے کوچ کر جانے کے دن پھر بہار دیں کو دکھلا؟ اے میرے پیارے قدیر کب تلک دیکھیں گے ہم ؛ لوگوں کے بہکانے کے دن اپنے دیں کا کچھ بھی دکھاتے نہیں نشاں گویا وہ ربّ ارض و سما اب ہے ناتواں پابند ایسے دینوں کے دنیا پرست ہیں غافل ہیں ذوقِ یار سے؛ دنیا میں مست ہیں پر نقد معجزات کا کچھ بھی نشاں نہیں پس یہ خدائے قصہ؛ خدائے جہاں نہیں پر وہ سعید؛ جو کہ نشانوں کو پاتے ہیں وہ اس سے مل کے دل کو ، اسی سے ملاتے ہیں بر جس خدا کے ہونے کا کچھ بھی نہیں نشاں پر کیونکر نثار ایسے پر ہو جائے کوئی جاں پر ۱۰