بدرگاہ ذیشانؐ — Page 77
77 شاہ جہان وفخر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلّم باعث تخلیق دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جہاں میں آپ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم شافع محشر مالک کوثر نبیوں کے سرتاج پیمبر شانِ رسالت جان قیادت فخر رسل سر تا پا رحمت مہر نبوت تاج رسالت آپ ہی کے شایاں ہے یہ عظمت مہر درخشاں ماہ منور مخزنِ حُسن و نور سراسر ہادی برحق - نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم رحمت کامل - خُلق مجسم صلی اللہ علیہ آپ مؤخر آپ مقدم صلی اللہ علیہ وسلّم رہبر کامل، ہادی اعظم صلی اللہ علیہ وسلّم آپ کے دم سے عظمت آدم صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے آپ ہیں خاتم صلی اللہ علیہ وسلم ذکر سے اُنکے روح کولذت - نام سے اُنکے دل کو ہے راحت قوت قدی ایسی مؤثر تا بقیامت دنیا منور دونوں جہاں کے نیر اعظم صلی اللہ علیہ وسلّم یاد میں اُن کی آنکھ ہے پُر نم صلی اللہ علیہ وسلّم دن و بشر کہتے ہیں ہر دم صلی اللہ علیہ وسلم