بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 41 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 41

41 وہ سنگ گوشه قصر رسالت یہی "تورات" نے اس کو لکھا ہے گرا جس پر ہوا وہ چورا چورا گرا جو اُس پہ۔خود ٹکڑے ہوا ہے کہا ہے سچ مسیح ناصری نے نزول اس کا نزول کبریا ہے کروں کیا وصف اُس شمس الضحی کا کہ جس کا چاند نیہ بدر الڈ جے ہے محمد نیر راہِ ہدی ہے محمد شافع روز جزا ہے محمد فخر شان آدمیت محمد مظہر ذات خدا ہے باعث تکوین عالم جسے کولاک، خالق نے کہا ہے عصمت سراسر کہ ہر بات اُسکی وحی بے خطا ہے محمد قاب قوسین محبت شفیع و وصل انسان و خدا ہے محمد پیکر محمد ہے رحمة للعالمیں عدو تک جس کے احساں سے دیا ہے محمد حاصل توحید باری جو عالم کے لئے راز بقا ہے صاحب اخلاق کامل جمالی اور جلالی ایک جا ہے ہر اک حالت سے گزرا جبکہ وہ خود تو ہر اک خُلق بھی دکھلا دیا ہے محمد راز دان علم یزداں کہ باطل جس سے سحر فلسفہ ہے محمد قاسم انعام کوثر ہر اک نعمت جہاں بے انتہا ہے ثنا کیا ہو سکے اس پیشوا کی کہ پیرو جس کا محبوب خدا ہے ہدی اور دینِ حق کا لے کے ہتھیار ہراک ملت پر وہ غالب ہوا ہے علم بردار آئین مساوات بڑا احسان دنیا پر کیا ہے۔اُٹھایا خاک سے روندے ہوؤں کو ہراک جانب سے شور مرحبا ہے