بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 40 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 40

40 صفات جمال اور صفات جلال ہر اک رنگ ہے بس عدیم المثال لیا ظلم کا عفو سے انتقام علیک الصلوة علیک السلام مقدس حیات اور مطہر مذاق اطاعت میں یکتا عبادت میں طاق سوار جہانگیر یکراں براق که بگذشت از قصر نیلی رواق محمد ہی نام اور محمد ہی کام علیک الصلوة علیک السلام علمدار عشاق ذات یگاں سپہ دار افواج قدوسیاں معارف کا اک قلزم بیکراں افاضات میں زندہ جاوداں پلا ساقیا آب کوثر کا جام علیک الصلوة علیک السلام ( بخارول) محمد مصطفى مجھے ہے محمد مہ لقا ہے دل رُبا ہے جامع حسن و شمائل محمد محسن ارض محمد محسن ارض و سما ہے کمالات نبوت کا خزانہ اگر پوچھو۔تو ختم الانبیاء ہے شریعت اس کی کامل اور مدلل غذا ہے اور دوا ہے اور شفا ہے مبارک ہے یہ آنحضرت کی اُمت کہ عالم اس کا مثل انبیاء ہے