بدرگاہ ذیشانؐ — Page 98
98 عبادت میں جو تھا سدا محو رہتا ریاضت میں جو تھا سدا کھویا رہتا جسے اپنا غم تو کبھی کچھ نہ کہتا مگر غیر کے غم میں غمگین رہتا وہی مشفق و مہرباں ہے ہمارا محمد ہمارا - محمد ہمارا قیامت کے دن جو شفاعت کریگا غریبوں کی جو واں حمایت کریگا خدا جس کے صدقے عنایت کریگا خدا جس کے باعث رعایت کریگا وہی قائد و مقتدا ہے ہمارا محمد ہمارا محمد ہمارا جو خلاق عالم کا ظل مبیں تھا صداقت کی جو ایک حبل متیں تھا زمیں پر جو خود ایک نور میں تھا جو حق کیلئے ایک حصن حصیں تھا وہی دلبر و جانِ جاں ہے ہمارا محمد ہمارا محمد ہمارا وہ پر نور سیند و قلب مطهر مزمل مدثر وہ روح معطر وہ محسن وہ وہ جود و سخا کا سمندر حسینان عالم سے ہے جو حسیں تر وہی مہ وش و مہ لقا ہے ہمارا محمد ہمارا محمد ہمارا بہ ظاہر وہ بے شک مکین زمیں ہے مقام اُسکا لیکن وہ عرش بریں ہے وہی ذات باری کا نعم القریں ہے کہ وہ قائد زمرہ مرسلیں ہے وہی نقطه ارتقا ہے ہمارا محمد ہمارا محمد ہمارا