بدرگاہ ذیشانؐ — Page 97
97 وہ میر منور صوفی محمد اسحاق وہ دلبر ہمارا خدا نے فلک پر جسے خود پکارا وہ قوموں کا ہادی وہ دنیا کا رہبر تھکا راہِ حق میں کبھی جو نہ ہارا وہی رہبر و راہنما ہے ہمارا محمد ہمارا محمد ہمارا وہ شیدائے حق اور حق اس پر شیدا ہوئی جس سے حق کی حقیقت ہویدا وہ نور میں اور فخر رسولاں عرب کی زمیں میں ہوا تھا جو پیدا وہی دلبر و دلستاں ہے ہمارا P محمد ہمارا محمد ہمارا عبادت کے جس نے طریقے بتائے ریاضت کے جس نے سلیقے سکھائے عقیدت کے سرسب کے جس نے جھکائے حقیقت کے جلوے تھے جس نے دکھائے وہی ہادی و ناخدا ہے ہمارا P محمد ہمارا محمد ہمارا - دلائل سے جس نے کیا سب کو قائل برا ہیں سے جس نے کیا سب کو گھائل بتوں پر جو رہتے تھے ہر آن مائل کیا اُن کو توحید کا دل سے قائل وہی مصطفی مجتبی ہے ہمارا محمد ہمارا محمد ہمارا