بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 91 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 91

91 میں رویا اس قدر بجر رسول اللہ میں شب بھر گدائے احمد مرسل ہوں زیبا ولق ہے مجھ کو دعائے بد نہ کرتی ظالموں کے ظلم سہ کر بھی یک یک قطرہ نے کی ہمسری دریائے قلزم کی حقیقت کیا ہے جسکے رو برد بخاب و قائم کی دلیل اُس رحمۃ اللعالمیں کے ہے ترحم کی خدا کی حمد اور نعت محمد کا وظیفہ ہے زباں میں شرق کے جب تک رہے طاقت تکلم کی ( بدر قادیان اکتوبر ۱۹۵۶ء) ارشاد احمد شکیب تو نور مجسم ہے دو عالم سے حسیں ہے " تابندہ ترے نور سے آدم کی جبیں ہے" سب دولت کو نین تیرے زیر نگیں ہے اک لفظ " نہیں " ہے جو تیرے پاس نہیں ہے اے شاہد لولاک یہ سب تیرا کرم ہے حاصل جو ہمیں دولت ایمان و یقیں ہے جو شہر مشرف ہے تیرے نقشِ قدم سے واں سجدہ کناں آج دو عالم کی جبیں ہے