بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 88 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 88

88 منصور احمد شاہد ا نا وی لکھنوی جو کرن شمع مدینہ سے ادھر آئی ہے کس کو معلوم ہے میرے لئے کیا لائی ہے مدتوں اُس کو رہا تنگی داماں سے گلہ جس نے جھولی تیرے در پر کبھی پھیلائی ہے جب بھی آیا ہے مجھے گنبد خضری کا خیال چاندنی دل کے دریچوں میں اُتر آئی ہے 09 سامنے تیرے کسے قوت گویائی ہے ہ عرب ہو کہ عجم صورت تصویر خموش کیسے بنائے میں آئی ہے صدا اقراء کی کس کی آواز رفیق دم تنہائی ہے فاتح بدر و احد ہم پہ ہو بھی ایک نظر حق و باطل میں ابھی معرکہ آرائی ہے کیوں نہ ہو ناز محبت پہ نبی کی شاہد یہ محبت تو میرا وریشہ آبائی شبیر احمد شبیر عالم بحرو بر میں تصادم انساں تھا لاچار نام کو تھا کوئی نہ مسیحا ہر سُو تھے بیمار ہے غرق تھی دنیا تاریکی میں بدیاں تھیں بسیار آخر آئی جوش میں رحمت آیا اک غم خوار اماک محمد مصطفی نبیوں کا سردار"