بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 89 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 89

89 غار حرا سے آنے والا مہر عالم تاب کتنا سچا نکلا آخر ابراہیم کا خواب اس تاریک جہاں کو اُس نے کر دیا اک مہتاب ہر سو روئے زمیں پر پھیلے قرآں کے انوار پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار" کوئی بشر گن سکتا نہیں اُس محسن کے احسان انسانی سوچوں سے سے بالا اُس کی ارفع شان اُس کے احسانوں کے نیچے انسان اور حیواں فرش سے اُٹھ کر عرش کو جانے والا وہ دلدار پاک محمد مصطفیٰ" نبیوں کا سردار" مالک تھا کونین کا لیکن فقر رہا مرغوب تاہم ایسی شان کہ قیصر جیسے بھی مرعوب تاج و تخت سے مستغنی تھا اللہ کا محبوب اللہ کا وہ کامل مظہر قدرت کا شہکار "پاک محمد مصطفی نبیوں کا سردار" حشر کے دن تک دائم جس کی قوت کے آثار ذات محمد جود و سخا کا اک بحر ذخار جس کے دم سے پایا ہم نے مہدی ساجیدار محشر کے میدان شفاعت میں بھی کل مختار پاک محمد مصطفیٰ" نبیوں کا سردار"