بدرگاہ ذیشانؐ — Page 84
84 محمد سلیم شاہجہانپوری میرا رسول ارفع و اعلی دکھائی دے رتے میں سب رسولوں سے بالا دکھائی دے ممکن نہیں وہ چہرہ زیبا دکھائی د۔دے ہاں تیرا فضل ہو تو خدایا دکھائی د یا رب مجھے اک آئینہ ایسا نصیب ہو جس آئینہ میں اُن کا سراپا دکھائی دے سونے سے پہلے وردِ زباں ہو درود پاک شاید کہ خواب ہی میں وہ جلوہ دکھائی دے ہر گام پر ہو پیش نظر سیرتِ رسول ہر موڑ پر حضور کا اُسوہ دکھائی دے شعر ہو حضور کی مدحت سے مستنیر ہر لفظ میں اُنھیں کا اجالا دکھائی دے جس ہاتھ سے میں نعتِ محمدؐ کروں رقم روشن ہو اس قدر ید بیضا دکھائی دے ہر ہر ورق پر ثبت ہیں سیرت کے وہ نقوش قرآن بھی انھیں کا سراپا دکھائی د نور نبی ازل سے ابد تک ہے ضوفشاں و ہراک قدم پر نقش انہیں کا دکھائی دے