بدرگاہ ذیشانؐ — Page 101
101 آئے جو آنحضور تو حل ہو گئیں تمام انسانیت کی راہ میں جتنی تھیں مشکلات لاکھوں دلوں کو لوٹ لیا اک نگاہ میں میرے رسول پاک کے کیا کیا ہیں معجزات کیا کم یہ معجزہ ہے کہ خانہ بدوش قوم اُٹھ کر جہاں کو دے گئی درسِ النہیات منکر ہے گو زبان مگر مانتے ہیں دل دامن ہے مصطفی کا فقط دامن نجات بادِ بہار بن کہ وہ آئے جہان میں سُوکھے چمن کا ہو گیا سرسبز پات پات ایسا دیا بشر کو مساوات کا سبق باقی رہی دلوں میں نہ تفریق ذات پات ختم الرسل ہمارے سراج منیر ہیں روشن انہیں کے نور سے ہے ہرنبی کی ذات دل جھومے کیوں نہ سُن کے اذاں دن میں پانچ بار اُٹھتی ہے گونج نام محمد کی شش جہات سنتے بھی ہو ظفر کہ اذان سحر ہوئی حَى على الفلاح و حَى عَلَى الصَّلوة الفضل ۲۶ فروری ۱۹۷۹ء ظفر محمد ظفر تجھ پہ قربان مری جان رسول عربی کیا ہی اونچی ہے تری شان رسولِ عربی تجھ سا پیدا نہ ہوا اور نہ ہوگا کوئی تیری یکتائی پہ قربان رسولِ عربی تو دور سے دیکھا جسے چشم کلیم اللہ نے ہے وہ جلوه فاران رسول عربی ذات واجب کے سوا فوق ترے کچھ بھی نہیں غایت عالم امکان رسولِ عربی تیرے ہی جام سے ملتی ہے حیاتِ دائم ساقی کوثر عرفان رسول عربی