بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 87 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 87

87 جس نظر سے دلِ صدیق نے دیکھا تجھ کو ساز فاروق نے جو نغمہ سنایا تجھ کو دل میں عثمان نے جس طرح بسایا تجھ کو زور کرار نے جس طرح سراہا تجھ کو کاش اسلاف کا وہ در دجگر ہو مجھ میں گرمی عشق ابوذر کا اثر ہو مجھ میں مرزا محمد افضل شاہد وہ دل جو محمدؐ کا طلبگار نہیں ہے خالق کی محبت کا سزاوار نہیں ہے جس باغ میں ہیں پھول کھلے نور نبی سے اس دنیا میں ویسا کوئی گلزار نہیں ہے اس محسنِ انسان کی عظمت ہے نظر میں انساں سے کسی شے کا طلب گار نہیں ہے دنیا میں قیادت کیلئے آئے کئی لوگ اس جیسا مگر کوئی بھی سردار نہیں ہے جس شخص کو حاصل نہیں عرفان محمد مجنوں ہے وہ دیوانہ ہے ہوشیار نہیں ہے وہ صبر ورضا عزم و توکل کا تھا پیکر جز اس کے کوئی محرم اسرار نہیں ہے اللہ بھی عاشق ہوا جس حُسن پر شاہد اس حسن مجسم سے کسے پیار نہیں ہے