بدرگاہ ذیشانؐ — Page 6
60 يَا عَيْنَ فَيُضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلُقُ كَا الظمانِ یعنی اے اللہ کے فیض و عرفان کے چشمے خلقت تیری طرف پیاسے کی طرح دوڑ رہی ہے۔سید نا حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو ) کا محمد مصطفی حوالے سے جو عشق اور فدائیت کا جذبہ تھا جماعت کے افراد کو اس محبت سے ہمیشہ کے لئے سیراب کر گیا۔جماعت کے شعراء کے کلام میں جابجا اس محبت کے آثار نمایاں ہیں۔اس محبت کے پھولوں کی خوشبو کو لجنہ اماء اللہ کے شعبہ اشاعت نے نہایت احتیاط سے ایک دلفریب مجموعے میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے اس عشق محمدی کو ہمارے تزکیہ کا ذریعہ بنائے اور محمدکی رنگ ہمارے فکر، ہمارے جذ بہ اور ہمارے عمل کو رنگین بنا دے۔آمین محبت سے گھائل کیا آپ نے دلائل سے قائل کیا آپ نے جہالت کو زائل کیا آپ نے شریعت کو کامل کیا آپ نے بیاں کر دئیے سب حلال و حرام علیک الصلوۃ و علیک السلام