بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 5 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 5

5 تعارف نے صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر سلسلہ احمدیہ کے تربیتی اور تعلیمی لٹریچر میں شاندار اضافہ کیا ہے اللہ تعالیٰ انہیں اس کام کا بہترین اجر دے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی ایک نہایت پیاری تالیف ہمارے مقدس و مظہر و محبوب آقا محمد مصطفی احمد مجتبی میہ کے عشق میں ڈوبی ہوئی نعتوں کا ایک گلدستہ عقیدت "بدرگاہ ذیشان" ہے۔حضرت بانی سلسلہ نے اردو کے علاوہ فارسی اور عربی میں بے مثال نعتیہ کلام تحریر فرمایا ہے۔ربط ہے جان محمد سے مری جان کو مدام دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے چھو کے دامن تر اہر دام سے ملتی ہے نجات لا جرم در پہ ترے سر کو جھکا یا ہم نے فارسی زبان میں اپنے محبوب کی شان میں گویا ہوئے۔بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم اور عربی میں بے مثال قصیدہ رقم فرمایا۔