بدرگاہ ذیشانؐ — Page 66
66 حکیم سید عبدالہادی بھاگلپوری روئے زمیں پہ دیں کے سلطاں تمہیں تو ہو شمس و قمر سے بڑھ کے درخشاں تمہیں تو ہو آئے تھے جس قدر بھی زمانے میں انبیاء احسان آپ کا ہے ہر اک جاندار پر خلق خدا میں رحمت یزداں تمہیں تو ہو ہرشان میں سبھوں سے نمایاں تمہیں تو ہو ابر سیاہ چھایا ہے دُنیا میں ہر طرف ظلمت کدے میں شمع فروزاں تمہیں تو ہو جور و جفا و ظلم تعدی کے دور میں بیکسوں کے درد کے درماں تمہیں تو ہو ہم دیں کا چمن تو باد خزاں سے ہے پائمال شام بہار و صبح گلستاں تمہیں تو ہو بادی پہ بھی نگاہِ کرم ہو نگاہ کرم ہو رسول پاک اُس کی نظر میں آیت رحماں تمہیں تو ہو