بدرگاہ ذیشانؐ

by Other Authors

Page 52 of 148

بدرگاہ ذیشانؐ — Page 52

52 قیس مینائی نجیب آبادی حضرت اقدس سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم گل نبیوں کے قائد اعظم صلی اللہ علیہ وسلم دائره گل محور اعظم صلی اللہ علیہ وسلّم سب نبیوں کی آپ ہیں خاتم صلی اللہ علیہ وسلم روح مقدس جانِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلم جسم محمد نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم نقش قدم تھا زینتِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے دم سے تصادم آدم صلی اللہ علیہ وسلم چشمه رحمت چشم پرنم صلی اللہ علیہ وسلم آب وضو ہے کوثر و زمزم صلی اللہ علیہ وسلم مظہر قدرت، آیه رحمت ، راز فطرت ہر حقیقت قاسم نعمت، منهم و ممنعم صلى الله عليه وسلم صبح شریعت، نورطریقت، ماحی ظلمت قیم وحدت دست شفقت، ناصرو ہمدم صلی اللہ علیہ وسلّم شافع محشر ، ساقی کوثر ، سارے رسولوں کے ہیں افسر ہادی برحق، مصلح عالم صلی اللہ علیہ وسلم سر پر آپ کے تاج رسالت ، ساتھ ہے عالمگیر شریعت ہاتھ میں ہے توحید کا پرچم صلی اللہ علیہ وسلّم