بدرگاہ ذیشانؐ — Page 104
104 قرآن پاک دے کر کر دیا مبعوث قادر نے جھکا دیں جسکے آگے گردنیں شاہانِ جابر نے نظام نو کیا قائم بمفرمانِ خدا جس نے کھڑا شاہ و گدا کو ایک صف میں کر دیا جس نے نئی اک روشنی پیدا ہوئی مکہ کی بستی سے نقوش باطلہ جس نے مٹائے لوح ہستی سے کیا باطل کی ظلمت سے حقیقت کی ضیا پیدا منات ولات کے گھر سے خدا کو کر دیا پیدا قلمی نسخه ظهور المهدی (منظوم) عبدالرحیم راٹھور کا شمیری یہی آرزو ہے مری رب باری زبان پر ہو پیاری سی اک نعت جاری خیابان یثرب میں ہر شاخ گل کی کروں اشک اخلاص سے آبیاری عقیدت کے پھولوں کی بارش ہو ہر دم فضا میں چلے ایسی بادِ بہاری نچھاور کروں لعل و گوہر جہاں کے اخلاص و با جذبۂ خاکساری سدا گنبد سبز کے بام و در کی لعل بدخشاں کروں مینا کاری پڑھوں روضہ پاک کے روبرو پھر سلام محبت بصد آه و زاری الہی کرم خیر امت فرما که تاریک شب اور طوفاں ہے بھاری مسرت بھری صبح نو زود تر لا سکوں سے بدل دے مری بے قراری