بدرسوم و بدعات

by Other Authors

Page 65 of 73

بدرسوم و بدعات — Page 65

112 111 بچوں کے ڈراموں سے دیکھ کر بے معنی نام رکھنا ڈومنیوں کا ڈھول کے ساتھ دو دو تین تین ہفتہ راگ جاری رکھنا پیدائش کے موقع پر بڑے وسیع پیمانے پر دعوتیں کرنا ختنہ کے موقع پر بڑے بڑے انتظام کرنا بچہ کی پیدائش پر منگنی کرنا ختنہ کے موقع پر بھاجی تقسیم کرنا بچہ کی پیدائش پر ناچ محجر او نقال و بھانڈ بلانا شادی بیاہ کے موقع پر رسومات منگنی کے موقعہ پر ناچ مجرا کرنا۔نیز نقال و بھانڈ بلا نا سہرا باندھنا اور اس موقع پر جشن کرنا ملنی کے موقع پر فضول رسم و رواج کرنا دعوت ولیمه قبل از وقت کرنا چھوٹی سی بارات کی صورت میں مہندی لے جانا جوتا چھپانا اور پیسوں کا مطالبہ کرنا بری و جہیز کی نمائش۔بری کا بچھایا جانا اور اس پر پیسے نچھاور کرنا ناچ آتش بازی نقال پر روپیہ کا فضول خرچ کرنا بوقت رخصتی لڑکی چاول یا گندم ہاتھ میں لے کر پیچھے کو چیکتی ہے کہ اس کا رزق ماں باپ کے گھر رہے۔دولہا کے گھر پہنچ کر مہندی سے ہاتھ بھر کر تین یا سات بار دیوار پر لگائے جاتے ہیں۔ولیمہ کی بجائے شادی کے تین دن بعد لڑکی کے والدین لڑکی کے سسرال جاتے ہیں اور کھانا اپنے گھر سے لے جاتے ہیں۔پانچ دن بعد لڑکی اپنے والدین کے گھر آتی ہے اور سات روز بعد سسرال میں اپنے گھر جاتی ہے۔مہندی سے لے کر شادی کے بعد تک گھر میں خوب ڈھولک ناچ ، گانے وغیرہ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔مایوں بیٹھنا