بدرسوم و بدعات

by Other Authors

Page 66 of 73

بدرسوم و بدعات — Page 66

114 113 مایوں میں متفرق اشیاء کا دینا۔ڈومنیوں کا ڈھول کے ساتھ دو دو تین ہفتہ راگ جاری رکھنا۔مستورات کا مخش راگ گانا دودھ پلائی کی رسم گھٹنا باندھنا ( دیور کا بھا بھی کا گھٹنا باندھنا اور پھر پیسے مانگنا) جب بھاجی تقسیم ہو جاتی ہے تو برادری کی طرف سے شادی والوں کے گھر مختلف اشیاء بھیجی جاتی ہیں جن کو مایاں کہتے ہیں کوئی سویاں کوئی چاول پتاشے گڑ لاتا ہے۔مہندی تقسیم کرنا ایک دن مقرر کر کے عورتوں بچیوں میں مہندی تقسیم کی جاتی ہے) اگر لڑکی کی مہندی کی تقریب ہو تو اس پر بعض خاندانوں میں مرد پیلے رنگ کے دوپٹے گلے میں ڈال کر گھومتے ہیں۔ید دینا لڑکے والوں کی طرف سے لڑکی والوں کو بددی جاتی ہے جو بعد میں رشتہ داروں میں بانٹی جاتی ہے۔بد کی اشیاء میں چھوہارے کشمش ، ناریل ،مکھانے ، بادام وغیرہ بری مانگ دھری۔اس میں زیورات اور پار چات کسی سے عاریۃ لے آتے ہیں۔جوڑے دینا۔( لڑکی والوں کی طرف سے لڑکے کے گھر کے تمام افراد کو جوڑے دیئے جاتے ہیں۔) بارات کی تیاری پر رسوم۔تیل ، مہندی ، سہرا لگانا ، آتش بازی ، مجرا، بری کا جلوس زیورات اور پار چات اور دیگر اشیاء بڑی بڑی کشتیوں میں دھر کر سروں پر اٹھا کر جلوس کی شکل میں لڑکی کے گھر تک لے جانا اور اس جلوس پر نوٹ ،سکے اور چھوٹے چھوٹے زیورات نچھاور کرنا وڈیو بنانا عورتوں کی طرف مرد بہروں کا کھانا کھلانا بچپن میں منگنی کرنا وٹہ سٹہ کی شادی کرنا وٹہ سٹہ کے وعدہ پر شادی کرنا ( جولڑ کی پیدا ہوگی وہ فلاں کو دی جائے گی ) کسی تاوان کی صورت میں لڑکی دینا خواہ دولہا بوڑھا ہی ہو۔بیسیوں لڑکیاں دیکھنا چھلنی کیلیاں توڑنا کنگنا کھیلنا برادری کی شرارتیں بات پکی کرنے کی خاطر ہاں کا جوڑا منگنی پر بڑی بڑی دعوتوں میں اسراف کرنا مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہنانا منگنی کے بعد لڑکے لڑکی کے ضرورت سے زائد روابط اور والدین کی چشم پوشی حق مہر نمائش کی خاطر استطاعت سے بڑھ کر مقرر کرنا نکاح کے موقع پر وڈیو وغیرہ کا الگ غیر ضروری فنگشن کرنا جہیز کا مطالبہ کرنا۔جہیز کی نمائش۔کھٹ کی نمائش مہندی کے موقعہ پر آغاز سیرت النبی کے پروگرام سے کر کے بعد میں گانے بجانے کی لغویات کرنا شادی سے قبل تقریبات منعقد کرنا اور کہنا کہ یہ رونق کی مجالس ہیں۔دولہن کے کپڑوں میں لہنگا وغیرہ کا اسراف کرنا دولہے کو عورتوں کی طرف بلانا اور نامحرم مردوں کا ساتھ ہونا اور آداب پردے کا خیال نہ رکھنا دلہن کا بیوٹی پارلر سے ہی تیار ہونا