بدرسوم و بدعات

by Other Authors

Page 50 of 73

بدرسوم و بدعات — Page 50

83 82 قبر پرستی متفرق رسومات بعض لوگ غیر اللہ کے آگے جھکتے اور پیروں فقیروں کو سجدہ کرتے اور قبروں پر نیاز دیتے ، چڑھاوے چڑھاتے قبر کی مٹی اور سنگریزوں کو متبرک سمجھتے اور ان میں مدفون بزرگوں کو پکارتے اور ان سے مرادیں مانگتے ہیں۔اور سمجھتے ہیں کہ وہ مشکل کشا اور حاجت روا ہیں اور ان کی فریاد سنتے ہیں۔یہ سب مشرکانہ رسوم اور مشرکانہ کام ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَكُمْ إِنْ كُنتُمْ صَدِقِينَ ترجمہ : جن لوگوں کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو وہ تمہاری ہی طرح کے بندے ہیں۔پس تم انہیں بلاتے جاؤ اگر تم سچے ہو تو وہ تمہاری پکار کا جواب دے کر دکھا ئیں یعنی ان میں (الاعراف:195) تمہاری پکار کا جواب دینے اور حاجت روائی کرنے کی قدرت نہیں بلکہ خود عاجز ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں قبر پرستی اور پیر پرستی کو شرک سے مشابہ قرار دیا ہے۔جو لوگ اپنے بزرگوں کو پکارتے ہیں اور جو قبر پرست ہیں وہ سب اس آیت کے مصداق ہیں۔احادیث نبویہ میں بھی قبروں کی عظمت اور ان میں مدفون بزرگوں کو پکارنے اور ان کی پرستش کرنے سے منع کیا گیا ہے۔یہاں تک کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی لعنت برسنے کا بیان ہے۔عَنْ عَائِشَةَ أَنّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضَهِ الَّذِيْمَاتَ فِيْهِ لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَاءِ هِمْ مَسَاجِدَ (صحیح بخاری کتاب الجنائز بَابُ مَا يُكَرَهُ مِنْ اِتِّخَاذِ الْمَسَاجِدِ عَلَى الْقُبُورِ) الله ترجمہ : حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم علیہ نے اپنی مرض الموت میں فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے یہود و نصاری پر لعنت کی جنہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا دیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔صلى الله۔یہ کس قدر بے وقوفی اور بے دینی ہے کہ آج مسلمان قبروں پر جا کر ان سے مرادیں مانگتے ہیں اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔اگر قبروں سے کچھ مل سکتا تو اس کے لئے سب سے پہلے آ حضرت علیہ قبروں سے مانگتے مگر نہیں۔مُردہ اور زندہ میں جس قد ر فرق ہے وہ بالکل ظاہر ہے۔بجز خدا تعالیٰ کے اور کوئی مخلوق اور ہستی نہیں ہے جس کی طرف انسان توجہ کرے اور اس سے کچھ مانگے۔“ قبر پرستی کے سلسلہ میں فرمایا :۔افسوس مسلمانوں کی عقل ماری گئی جو ایک خدا کے ماننے والے تھے وہ اب ایک ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 524) مُردہ کو خدا سمجھتے ہیں اور ان خداؤں کا تو شمار نہیں جو مُردہ پرستوں اور مزار پرستوں نے بنائے ہوئے ہیں ایسی حالت اور صورت میں خدا تعالیٰ کی غیرت نے یہ تقاضا کیا ہے کہ ان مصنوعی خداؤں کی خدائی کو خاک میں ملایا جاوے۔زندوں اور مر دوں میں ایک امتیاز قائم کر کے دنیا کو حقیقی خدا کے سامنے سجدہ کرایا جاوے۔اسی غرض کے لئے اس نے مجھے بھیجا ہے اور اپنے نشانوں کے ساتھ بھیجا ہے۔“ قبروں پر بیٹھنا اور نماز پڑھنا ( ملفوظات جلد 3 صفحہ 523 عَنْ أَبِي مَرْتَدِ الْغَنْوَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَجْلِسُوا عَلَى الْقُبُورِ وَلَا تُصَلُّوا إِلَيْهَا (مسلم کتاب الجنائز باب النهي عن الجلوس على القبر والصلوة عليه)