ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 47
47 اس وقت انسان کے بیٹے کا نشان آسمان پر ظاہر ہو گا اور اس وقت زمین کی ساری قومیں چھاتی پیٹیں گی اور انسان کے بیٹے کو بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ آسمان کے بادلوں پر آتا دیکھیں گے“۔(3 (متی 24/30) حضرت عیسی علیہ السلام نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ حضرت یونس علیہ السلام کے واقعہ سے مشابہ واقعہ دوبارہ ہو گا۔اپنے ماننے والوں کی نشان طلبی پر آپ نے فرمایا ” یوناہ نبی کے نشان کے سوا کوئی اور نشان ان کو نہ دیا جائے گا کیونکہ یوناہ تین دن اور تین راتیں مچھلی کے پیٹ میں رہا اسی طرح ابنِ آدم تین دن اور تین راتیں زمین کے پیٹ میں رہے گا۔متی باب 12 : 38 تا 40 و لوقا باب 11 : 29 30) اس پیشگوئی سے حضرت عیسی ایک ایسے آنے والے زمانہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں جب خدا کی قدرت سے ایسے علوم، دلائل اور شہادتیں پیدا ہوں گی جو یہودیوں کے اس دعوی کو غلط ثابت کریں گی کہ انہوں نے صلیب پر مار دیا۔اس وقت افراط یا تفریط کرنے والے لوگ ماتم و افسوس کریں گے۔اس پیشگوئی میں ملک شام کی طرف بھی اشارہ ہے کیونکہ شام سے اُن قوموں کا تعلق ہے جو عیسی علیہ السلام کو صلیب پر مارنے کا دعوی کرتے ہیں اور یہودیوں کا معبد بھی ہے۔حضرت عیسی علیہ السلام کی گرفتاری اور دعائیں: : یہودی حضرت مسیح علیہ السلام کی مخالفت میں اس حد تک آگے بڑھے کہ انہوں نے سازش کی کہ ان پر مختلف الزامات لگا کر کوئی مقدمہ بنایا جائے اور پھانسی دلوا دی جائے تاکہ ان کی توریت میں جو لکھا ہوا تھا کہ جو صلیب دیا