ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 27
27 وہ کام لینے کا ارادہ کیا جو وہ اپنے پاک نبیوں سے لیتا ہے چنانچہ خدا تعالیٰ نے ان کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے ایک امتحان لیا۔آپ خدائی حکم۔ایک بیابان میں چلے گئے۔اور وہاں چالیس دن اور چالیس رات تک ریاضت کی۔وہ بہت بھو کے ہو گئے تو شیطان نے سامنے آ کر کہا۔اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتھر روٹیاں بن جائیں اس نے جواب میں کہا لکھا ہے کہ آدمی صرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے تب ابلیس اسے مقدس شہر میں لے گیا اور ہیکل کے کنگرے پر کھڑا کر کے اس سے کہا کہ اگر تو خدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئیں نیچے گرا دے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حکم دے گا اور وہ تجھے 66 ہاتھوں پر اٹھا لیں گے ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھیس لگے۔“ یسوع نے اس سے کہا یہ بھی لکھا ہے کہ ” تو خداوند اپنے خدا کی آزمائش نہ کر پھر ابلیس اسے ایک بہت اونچے پہاڑ پر لے گیا اور دنیا کی سب سلطنتیں اور ان کی شان و شوکت اسے دکھائی اور اس سے کہا کہ اگر جھک کر مجھے سجدہ کرے تو یہ سب کچھ تجھے دے دوں گا۔“ یسوع نے اس سے کہا ”اے شیطان دور ہو کیونکہ لکھا ہے کہ تو خداوند اپنے خدا کو سجدہ کر اور صرف اسی کی عبادت کرے“ خدمت کرنے لگے۔تب ابلیس اس کے پاس سے چلا گیا اور دیکھو فرشتے آ کر اس کی (متی باب 4 آیت 1 تا 11 ) احادیث صحیحہ میں بھی لکھا ہے۔۔شیطان عیسی کے پاس آیا اور کہا کہ کیا تو گمان نہیں کرتا کہ تو سچا ہے اس نے کہا کیوں نہیں۔شیطان نے