ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 93 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 93

93 کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیماری میں جس میں آپ وفات پاگئے فرمایا:- رہے۔66 ” جبریل نے مجھے خبر دی ہے کہ عیسی ابن مریم 120 سال زندہ (کنز العمال جلد 6 ص 120 از علاء الدین علی متقی دائرۃ المعارف النظامیہ حیدرآباد 1312ھ) حضرت ابن جریر طبری (متوفی 510ھ) نے اپنی تاریخ میں قبر مسیح کے کتبہ کے یہ الفاظ لکھے ہیں : هَذَا قَبُرُ رَسُولِ اللَّهِ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمُ تاریخ وفات : تاریخ الرسل والملوک جلد 2 صفحہ 739) حضرت امام حسین علیہ السلام نے امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:- ترجمہ: - امیر المؤمنین حضرت علیؓ اس رات فوت ہوئے جس رات حضرت عیسی ابن مریم کی روح اٹھائی گئی یعنی ستائیس رمضان کی رات۔(طبقات ابن سعد جلد 3 صفحہ 39 دارالبيروت للطباعة والنشر ) حرف آخر حضرت مسیح علیہ السلام اپنے پیروکاروں اور مخالفوں کے ہاتھ افراط و تفریط کی چیرہ دستی کا شکار رہے ہیں۔ان کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا۔وَجِيْهَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَة ” دنیا اور آخرت میں وجاہت پائے گا۔“ (ال عمران : 46)