ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 87 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 87

87 ان کو مع جسم عنصری آسمان پر لے گیا اور اب تک آسمان پر زندہ موجود ہیں اور مقام ان کا دوسرا آسمان ہے جہاں حضرت حي علیہ السلام نبی یعنی یوحنا ہیں۔اور نیز مسلمان یہ بھی کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام خدا کا بزرگ نبی ہے مگر نہ خدا ہے اور نہ خدا کا بیٹا۔اور اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ آخری زمانہ میں دو فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دمشق کے منارہ کے قریب یا کسی اور جگہ اُتریں گے اور امام محمد مہدی کے ساتھ مل کر جو پہلے سے بنی فاطمہ میں سے دنیا میں آیا ہو گا دنیا کی تمام غیر قوموں کو قتل کر ڈالیں گے اور بجز ایسے شخص کے 66 جو بلا توقف مسلمان ہو جائے اور کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔“ مسیح ہندوستان میں، روحانی خزائن جلد نمبر 15 ص : 6) قرآن پاک احادیث صحیحہ اور پہلی صدیوں کے اکابرین آئمہ حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق کیا موقف تھا درج ذیل چند اقتباسات سے واضح ہو جاتا ہے۔” قیامت کے روز خدا تعالیٰ حضرت عیسی علیہ السلام سے پوچھے گا :- أَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَ أُمِّي الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ ”اے عیسی ابن مریم کیا تو نے ان لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو معبود مانو۔“ حضرت عیسی علیہ السلام جواب دیں گے۔وو پاک ہے تو۔مجھ سے ہو نہیں سکتا کہ ایسی بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہ ہو۔اگر میں نے وہ بات کہی ہوتی تو تو ضرور اسے جان لیتا، تو جانتا ہے جو میرے دل میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے دل میں ہے۔یقینا تو تمام غیبوں کا خوب جاننے والا ہے۔(سورۃ مائدہ : 117)