ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 64
64 اس کے ڈر سے نگہبان کانپ اٹھے اور مردہ سے ہو گئے فرشتہ نے عورتوں سے کہا تم نہ ڈرو کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تم یسوع کو ڈھونڈتی ہو جو مصلوب ہوا تھا وہ یہاں نہیں ہے کیونکہ اپنے کہنے کے مطابق جی اٹھا ہے آؤ یہ جگہ دیکھو جہاں خداوند پڑا تھا اور جلد جا کر اس کے شاگردوں سے کہو کہ وہ مردوں میں سے جی اٹھا ہے اور دیکھو وہ تم سے پہلے گلیل کو جاتا ہے۔وہاں تم اسے دیکھو گے۔دیکھو میں نے تم سے کہہ دیا ہے اور وہ خوف اور بڑی خوشی کے ساتھ قبر سے جلد روانہ ہو کر اس کے شاگردوں کو خبر دینے دوڑیں اور دیکھو یسوع ان سے ملا اور اس نے کہا سلام۔انہوں نے پاس آ کر اس کے قدم پکڑے اور اسے سجدہ کیا۔اس پر یسوع نے ان سے کہا ڈرو نہیں جاؤ میرے بھائیوں سے کہو کہ کلیل کو چلے جائیں وہاں مجھے دیکھیں گے۔“ (متی باب 28) مریم مگدلینی نے قبر کو خالی پایا وہ جلدی سے واپس مڑی کہ پطرس اور یوحنا کو بتائے جو یہ سن کر قبر کی طرف ایسی رفتار سے گئے جو ان کے لئے ممکن تھی انہوں نے دیکھا سوتی کپڑے پڑے ہوئے ہیں اور وہ رومال بھی جو (يوحنا 7 ،6:/20) اس کے سر پر لپیٹا تھا۔“ بعض پہرے داروں نے آپ کو دیکھ لیا تھا اور آ کر سارا ماجرا سردار کا ہنوں کو سنا دیا انہوں نے رشوت وغیرہ دے کر پہرے دار سپاہیوں کو دکھا دیا کہ تم باز پرس پر کہہ دینا کہ ہم سو گئے تھے۔وو ” تب انہوں نے یعنی یہودیوں نے بزرگوں کے ساتھ اکٹھے ہو کر صلاح کی اور اُن پہرے والوں کو بہت روپے دئے اور کہا کہ تم کہو کہ رات کو جب ہم سوتے تھے اُس کے شاگرد یعنی مسیح کے شاگرد آ کر اُسے چُرا کر لے متی باب 28 : 1312 ) گئے۔حضرت عیسی چالیس دن تک یروشلم سے باہر نہیں گئے گرد ونواح میں