ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 46 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 46

46 سے لے لی جائے گی اور اس قوم کو جو اس کے پھل لائے دے دی جائے لی لی جائے گی اور اس قوم کو گی۔“ حضرت عیسی کی پیشگوئیاں : ایک دو جہانوں کے سردار نبی کی پیشگوئی کے علاوہ بھی حضرت مسیح علیہ السلام نے کئی پیشگوئیاں کیں مثلاً یہ کہ قبلہ تبدیل ہو جائے گا۔(1) ” ہمارے باپ دادوں نے اس پہاڑ پر پرستش کی اور تم کہتے ہو کہ وہ جگہ جہاں پرستش کرنی چاہئے یروشلم میں ہے یسوع نے اس سے کہا۔اے عورت میری بات کا یقین رکھ کہ وہ گھڑی آتی ہے کہ جس میں تم نہ تو اس پہاڑ پر اور نہ یروشلم میں باپ کی پرستش کرو گے“۔(یوحنا باب 20:4‘21) ان الفاظ سے صاف ظاہر ہے کہ آئندہ اس مذکورہ پہاڑ اور یروشلم کی طرف منہ کر کے عبادت نہ ہوگی بلکہ ایک تیسرا قبلہ مقرر ہوگا۔ایک پیشگوئی آئندہ زمانہ میں اپنے دوبارہ ظہور کے متعلق تھی۔2) ” میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ ان میں سے جو یہاں کھڑے ہیں بعض ہیں کہ جب تک ابن آدم کو اپنی بادشاہت میں آتے دیکھ نہ لیں موت کا مزا نہ یکھیں گئے۔(متی 16/28) مسیح کو خدا تعالیٰ نے علم دیا تھا کہ وہ صلیب سے بیچ کر دوسرے ملک چلے جائیں گے اور صلیب پر ہلاک نہیں ہوں گے اور وہ زندہ رہیں گے جب تک یہودیوں کی بربادی اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں۔انجیل میں اپنے روحانی طور پر دوبارہ آنے کی پیشگوئیاں ہیں جیسے ایلیاہ نبی ان کے زمانہ میں آئے۔یعنی اپنے مادی جسم کے ساتھ نہیں بلکہ حضرت بیٹی علیہ السلام کی صورت میں۔