ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 24 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 24

24 کے وقت مصر چلے گئے۔( متی 13:2 تا 15 ) ہیرو دیں اپنی شکست پر غصے میں آ گیا۔اور اپنے آدمی بھیج کر بیت اللحم اور اردگرد کے دو سال یا اس سے کم عمر سب لڑکوں کو قتل کروا دیا۔ہیرو دیس کے مرنے تک یوسف مصر میں مقیم رہے۔اور یہ تسلی ہونے پر کہ ہیرودیس مر گیا ہے وہ واپس وطن روانہ ہوئے مگر ہیرودیس کے بعد اس کا بیٹا جانشین ہو چکا تھا جو بہت ظالم تھا اس لئے خدا تعالیٰ سے ہدایت حاصل کر کے گلیل چلے گئے جہاں ایک شہر میں جس کا نام ناصرہ تھا مقیم ہوئے۔حضرت عیسی اسی شہر کی مناسبت سے مسیح ناصری بھی کہلاتے ہیں۔ان دنوں حضرت زکریا علیہ السلام کے بیٹے حضرت یحی علیہ السلام خدائی حکم کے مطابق اصلاح کا کام کر رہے تھے۔اور بنی اسرائیل کو آنے والے مسیح کے بارے میں بتا رہے تھے تاکہ مسیح کی آمد پر اس کی نافرمانی ہو اور نافرمانی کے نتیجے میں جو عذاب آنے والا ہے وہ ٹل جائے۔حضرت کی علیہ السلام نے حضرت عیسی علیہ السلام کو بپتسمہ دیا اور لوگوں کو بتایا۔میں تو تمہیں تو بہ کے لئے پانی سے بپتسمہ دیتا ہوں لیکن جو میرے بعد آتا ہے (یعنی مسیح) وہ مجھ سے زور آور ہے اور میں اس کی جوتیاں اٹھانے ا کے لائق نہیں وہ تمہیں روح القدس اور آگ سے بپتسمہ دے گا“۔( متی کی انجیل 11:3) حضرت یحی علیہ السلام نے لوگوں کو کھلے کھلے الفاظ میں بتایا کہ ایک بہت بڑی شان کا نبی آئے گا اگر بنی اسرائیل اور یہود نے اس کی بھی تکذیب کی تو تباہی پھیلے گی۔مگر یہود نے حضرت سجی علیہ السلام کی بات پر اپنی اصلاح کرنے کی بجائے انہیں قید کروا دیا۔تاریخ میں حضرت سکی علیہ السلام کے کئی