ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 14
14 اولاد میں سے بھی ایک فرمانبردار جماعت بنا اور ہمیں ہمارے مناسب حال عبادات کے طریق سکھا اور ہماری طرف فضل کے ساتھ توجہ فرما یقیناً تو بہت توجہ کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔“ ( سورة البقره : 129) اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل سے بہت سے نبی پیدا فرمائے جن کا ذکر قرآن پاک میں موجود ہے مثلاً حضرت اسمعیل علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام، حضرت یعقوب علیہ السلام، اور حضرت یوسف علیہ السلام۔حضرت یعقوب علیہ السلام کے متعلق ایک بڑا دلچسپ قصہ ہے۔بائبل میں لکھا ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام سے ایک سفر کے دوران ایک شخص رات بھر گشتی لڑتا رہا۔کشتی لڑنے والے نے ان کا نام پوچھا۔تو حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنا نام بتایا تو اس نے کہا۔تیرا نام آگے کو یعقوب نہیں بلکہ اسرائیل ہو گا۔“ ( پیدائش باب 32 آیت 28) چنانچہ اولاد یعقوب کو قرآن پاک میں بنو اسرائیل ہی کہا گیا ہے۔اور اڑتیں جگہ یہ لفظ آیا ہے۔حضرت یعقوب علیہ السلام کے دو بیٹوں بن یامین اور یہودا کو ماننے والے یہود کہلائے۔باقی ساری اولاد بنی اسرائیل ہی کے نام سے مشہور ہیں۔اللہ تعالیٰ کے انعام کی ایک کڑی حضرت موسیٰ علیہ السلام ہیں۔اور قرآنِ پاک میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر سب سابق نبیوں سے زیادہ کیا گیا ہے۔آپ کو توریت دی گئی۔آپ کے پیغام کو بہت لوگوں نے مانا۔آپ خدا کی وحدانیت، نماز، زکوۃ کی تعلیم دیتے چوری شرک، سود اور الزام تراشی سے منع کرتے اس تعلیم کی کشش کی وجہ سے دوسرے دینوں کی حامل قوموں