ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 80
80 وہ ایسی دعا گو خاتون تھیں جن کی دعائیں بارگاہِ الہی میں مقبول ہوتی تھیں۔دعا کی قبولیت سے خدا تعالیٰ کی ہستی پر اُن کا ایمان مزید تقویت حاصل کرتا۔اور وہ نیکیوں اور عبادات میں زیادہ خلوص سے عمل پیرا ہوتیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اے مریم! اپنے رب کی فرمانبردار رہو۔اُس کی عبادت بجا لاؤ اور باقی مومنوں کے ساتھ مل کر اُس کی عبادت بجا لاؤ۔“ ( آل عمران : 44) اللہ تعالیٰ نے مومن کی مثال دیتے ہوئے جن دو خواتین کا ذکر فرمایا ہے اُن میں سے ایک حضرت مریم علیہا السلام ہیں جن کا قرآن کریم میں یوں ذکر ملتا ہے۔اور عمران کی بیٹی مریم کی (جس کی مثال دی ہے) جس نے اپنی عصمت کو اچھی طرح بچائے رکھا تو ہم نے اس (بچے) میں اپنی روح میں سے کچھ پھونکا اور اس کی ماں) نے اپنے ربّ کے کلمات کی تصدیق کی اور اس کی کتابوں کی بھی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی۔“ 66 (التحريم : 13) حضرت مریم علیہا السلام اللہ کے ایک نبی کی ماں ہونے کا اعزاز رکھنے والی محترم خاتون ہیں۔اُن پر سلامتی ہو۔