ایک بابرکت انسان کی سرگزشت

by Other Authors

Page 79 of 100

ایک بابرکت انسان کی سرگزشت — Page 79

پہنچے۔79 حضرت مریم علیہا السلام کی وفات: خدا تعالیٰ فرماتا ہے: وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمُّهُ ايَةً و أَوَيُنَهُمَا إِلَى رَبُوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّ مَعِينٍ (مؤمنون :51) ترجمہ: اور ابن مریم کو اور اس کی ماں کو بھی ہم نے ایک نشان بنایا تھا اور ان دونوں کو ہم نے ایک مرتفع مقام کی طرف پناہ دی جو پُر امن اور چشموں والا تھا۔حضرت مریم علیہ السلام اور ابن مریم علیہ السلام خدا تعالیٰ کا ایک نشان بنے۔سفر کرتے ہوئے دونوں وادی کشمیر پہنچے۔تبلیغی سفر کے دوران کاشغر کے مقام پر حضرت مریم علیہ السلام کا انتقال ہو گیا۔د, کاشغر سے قریباً چھ میل کے فاصلے پر مریم مزار کے نام سے ایک مقبرہ موجود ہے یہ قبر مقدس کنواری یعنی والدہ حضرت مسیح ناصری کی بتائی جاتی ہے۔یہ مقام آج کے دن تک مرجع خلائق اور زیارت گاہ ہے۔(Heart of Asia by Prof۔Nicholas Roorakh 1929 P39) قرآن کریم میں حضرت مریم کو سب سے بہتر اور سب سے مقدس قرار دیا ہے۔اپنے زمانے کی سب عورتوں میں سے بہترین عورت فرمایا ہے۔”اے مریم! اللہ تعالیٰ نے تجھ کو بزرگ بنایا ہے اللہ تعالیٰ نے تجھے پاک کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ کی ساری عورتوں پر تجھے فضیلت دی ہے۔(ال عمران : 13)