ایک عزیز کے نام خط — Page 102
بزرگی عطا فرما (ان کو ویسے ہی انعام عطا فرما) جیسے تو نے ابراہیم اور اس کی امت کو عطا فرمائی۔دوسرے درود شریف میں صَل کی بجائے بارک کا لفظ ہے۔جس کے معنی ہیں برکت عطا فرما۔تمہیں معلوم ہے پہلی دورکعتوں میں الحمد شریف کے بعد قرآن کریم کا کوئی نصہ پڑھا جاتا ہے اور درود شریف کے بعد بعض مسنون دعائیں کی جاتی ہیں اور نماز میں اپنی زبان میں بھی دعائیں کی جاسکتی ہیں۔اس جگہ میں قرآن کریم کی ایک مختصر سورة (سورۃ اخلاص) کا ترجمہ بھی لکھ دیتا ہوں اور بعض مسنون دعاؤں کا بھی۔قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ - کہو اللہ ایک ہے۔اور نہ بیٹا) اللهُ الصَّمَدُ۔اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں قائم ہے۔کسی سہارے کا محتاج نہیں۔لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ۔نہ وہ جنا گیا اور نہ اس نے کسی کو جنا۔( یعنی نہ اس کا باپ ہے وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ كُفُوًا اَحَدٌ۔اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہوسکتا ہے۔رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ۔اے میرے رب ! مجھے نماز کی حقیقت پر قائم کر دے اور یہ میری دعا میری اولاد کے متعلق بھی قبول فرما۔رَبَّنَا اغْفِرْلِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ۔اے میرے رب تو میرے گناہ بخش اور میری پردہ پوشی فرما اور میرے والدین اور تمام مومنین کے ساتھ بھی بوقت حساب ایسا ہی سلوک کیجیو۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ ( سوزش قلب اور حسرت و غم وغیرہ) کے عذاب سے بچا۔102