ایک عزیز کے نام خط — Page 101
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیمُ۔میرا رب جو ہر قسم کی عظمت والا ہے ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک ہے۔سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللہ تعالیٰ اس کی پکار کو سنتا ہے ( دعا قبول کرتا ہے اس کی ) جو اس کی حمد کرتا ہے (اس کی صفات پر غور کرتا ہے اور پکار اٹھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات میں تمام کمالات جمع ہیں) رَبَّنا وَلَكَ الْحَمْدُ۔اے ہمارے رب حقیقی اور کامل تعریف کا تو ہی مستحق ہے کیونکہ تمام کمالات تیرے ہی اندر جمع ہیں۔حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكاً فِيْهِ۔کثیر ، پاک اور مبارک حمد کا مستحق سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى۔میرا رب جو سب سے بلند درجہ والا ہے ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک ہے۔التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ۔زبان کی سب تعریفوں اور عبادتوں اور جسم کی تمام عبادتوں اور تمام مالی قربانیوں اور عبادتوں کا اصل مستحق اللہ تعالیٰ ہی ہے۔اَلسَّلامُ عَليكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَ رَحمةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ۔سلامتی ہو تجھ پر اے نبی اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں تجھ پر ہوں۔السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِینَ۔سلامتی ہو ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر۔اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا الله - میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کی ذات کے سوا کوئی ہستی قابل پرستش نہیں۔اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْ لُهُ۔اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ تعالیٰ کے کہ کامل عبد اللہ تعالیٰ کی صفات کا کامل پر تو لئے ہوئے ) اور اس کے رسول ہیں۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ - اے اللہ تو محمد کو اور ان کی امت کو ویسی ہی 101