ایک عزیز کے نام خط — Page 143
تصانیف کا تمہیں ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔اور اگر میسر آئے تو تمام تصانیف کم سے کم ایک بار تو جہ سے پڑھ لینی چاہئیں۔ا۔اسلامی اصول کی فلاسفی ۲ کشتی نوح ۳۔براہین احمدیہ پانچوں حصے ۴- ازالہ اوہام ۵- آئینہ کمالات اسلام تریاق القلوب ۷۔چشمہ معرفت - تحفہ گولڑو یہ۔نزول ایح ۱۰۔حقیقۃ الوحی حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی تصانیف میں سے فصل الخطاب اور نور الدین اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تصانیف میں سے احمدیت یعنی حقیقی اسلام اور دعوۃ الا میر اور تمام جلسوں کی تقریریں۔اور اگر پچھلے خطبات میسر آجائیں تو وہ بھی سب ورنہ یہ احتیاط کرنی چاہیے کہ آئندہ ہمیشہ خطبہ جمعہ توجہ سے پڑھ لیا کرو۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوانح کا مطالعہ بھی ضروری ہے جس کے لئے سیرت النتبين مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نہایت موزوں ہے۔اس کی ابھی دوجلدیں چھپی ہیں لیکن انشاء اللہ تیسری جلد بھی جلد چھپ جائے گی اور امید ہے کہ یہ تصنیف تین خاتم " جلدوں میں ختم ہو جائے گی۔احادیث صحیحہ کے مختلف مجموعوں میں سے کم سے کم صحیح بخاری کو پڑھ لینا چاہیے۔لیکن اس کی ابتداء کرنے سے پہلے ریاض الصالحین جو احادیث کا ایک مختصر مجموعہ ہے اور با ترجمہ چھپ چکی ہے پڑھ لینی چاہیے۔اردو میں بھی بعض مختصر مجموعے چھپے ہیں اور حضرت میر محمد اسحاق صاحب نے بھی ایک مختصر مجموعہ احادیث بنام اسوہ حسنہ چھپوایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سوانح اور سیرت سے بھی واقفیت حاصل کرنی چاہیے۔ایک مختصر سی سیرت حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تصنیف بھی ہے اور پھر سیرت المہدی مرتبہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی تین جلدیں چھپ چکی ہیں جو حضرت مسیح موعود سے متعلق روایات کا مجموعہ ہیں، ان کا مطالعہ بھی مفید ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے الہامات، کشوف اور رؤیا کا مجموعہ بنام 143