ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 144 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 144

تذکرہ چھپ چکا ہے اسے بھی ضرور زیر مطالعہ رکھنا چاہیے۔سلسلہ احمدیہ کی مختصر تاریخ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب تیار کر رہے ہیں۔یہ رسالہ بنام سلسلہ احمدیہ انشاء اللہ دورانِ سال میں چھپ جائیگا اس کا بھی ضرور مطالعہ کرنا چاہیے۔اگر تم کم سے کم استقدر مطالعہ آئندہ دو تین سال میں پورا کر لوتو اول تو تمہیں اسلام اور احمدیت کی تعلیم اور تاریخ سے واقفیت ہو جائیگی دوسرے تمہیں یہ بھی معلوم ہو جائیگا کہ اسلام تم سے اس زمانہ میں کیا چاہتا ہے اور تم اپنے فرائض حقیقی سے واقف ہو جاؤ گے۔پھر میری دوسری غرض کی تکمیل خود بخو د شروع ہو جائے گی اور وہ یہ کہ تم جو ہمارے عزیزوں میں آئندہ نسل اور پور میں سب سے بڑے ہو جب تم اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سمجھ لو گے اور انہیں پورے طور پر ادا کرنا شروع کر دو گے تو مجھے یہ اطمینان ہو جائیگا کہ جس ذمہ دار کو ہم نے اپنے میلی ہے اس ہاری آمد وسل پورے طور پر بھی ہے اوراسے ذمہ آئندہ پورے طور پر ادا کرنیکی کوشش کرے گی۔میں نے یہ تحریر جلد جلد قلم برداشت لکھی ہے اس میں کئی جگہ غلطیاں بھی رہ گئی ہونگی اور بعض مقامات پر شاید مطلب بھی پورے طور پر ادا نہ ہوا ہو۔اگر تم اسے توجہ سے پڑھو اور جہاں مطلب صاف نہ ہو مجھ سے دریافت کر لو اور پھر صحیح مطلب کو ذہن نشین کرنیکی کوشش کرو تو انشاء اللہ تمہیں اس سے بہت مدد ملے گی اور بہت سی ذہنی کاوش سے تم بچ جاؤ گے اور اپنی اپنی دینی اور اخلاقی تربیت صحیح اصولوں کی بناء پر کر سکو گے۔اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے پورا فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ غرض پوری کرے جس غرض سے میں نے یہ تحریر لکھی ہے اور اگر اس میں کوئی ایسی بات بیان ہوئی ہو جس میں کوئی خامی یا نقص رہ گیا ہے یا وہ اسلامی تعلیم کی روح کے مطابق نہیں تو اللہ تعالیٰ میری غلطی کو معاف فرمائے اور اس نقص کے اثر سے تمہیں محفوظ رکھے۔آمین والسلام خاکسار ظفر اللہ خان۔شملہ 31 مئی 1939ء 144