ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 142 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 142

یہی کیفیت آئندہ زندگی میں روح کی ہوگی۔جن ارواح کی استعدادوں میں نقص واقع ہو چکا ہوگا انہیں ایک عرصہ ایسے حالات میں رہنا پڑے گا جن میں انکی کمزوریوں اور عیوب اور امراض کی اصلاح کی جائینگی۔گویا انہیں ایک قسم کے ہسپتال میں گذرنا ہوگا اور اپنی اپنی بیماری کے مطابق یہ حالت ان کے لئے تکلیف دہ ہوگی لیکن اصلاح کی تکمیل ہو جانے پر ہر ایک رُوح اس عالم کی کیفیات کے مطابق ترقی کرنا شروع کر دے گی۔یہ مثال صرف کیفیات کا کسی قدر اندازہ کرنے کے لئے ہے ورنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ ایک ایسی زندگی ہے کہ اس کی کیفیات نہ انسانی آنکھوں نے دیکھیں اور نہ انسانی کانوں نے سنیں اور نہ کسی بشر کے دل میں ان کا پورا تخیل آسکتا ہے بلکہ اس عالم میں جو ترقیات ممکن ہیں وہ زیادہ تر نور اور قرب الہی کی اصطلاحات میں بیان کی گئی ہیں۔کتب برائے مطالعہ یہ ایک نہایت ہی مختصر خا کہ اس تعلیم کے بعض پہلوؤں کا ہے جو ہمیں اسلام احمد یہ کی تشریح کے مطابق زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق دیتا ہے۔اس خا کہ کے پیش کرنے سے میری اغراض یہ ہیں کہ اول تو تمہیں اسلامی تعلیم سے دلچسپی پیدا ہو اور جب تمہیں یہ معلوم ہو جائے کہ اس تعلیم کے اندر کس قدر خزانے مخفی ہیں تو تم اس مختصر سی تمہید کے نتیجہ میں خود اسلامی تعلیم کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کرو۔اس مطالعہ کی ترتیب یہ ہونی چاہیے کہ اول تو تم قرآن کریم کو باترجمہ پڑھنا شروع کر دو اور اس اس کے بعد اس کا مطالعہ متواتر جاری رکھو کیونکہ اس کے اندر نہ ختم ہو نیوالے علمی اور روحانی خزانے ہیں اور ان کے گہرے مطالعہ کی عادت ڈالو۔جتنا تم اس کا مطالعہ کرو گے اتنا ہی تمہارا علم وسیع ہوتا چلا جائے گا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی تصانیف میں سے کم سے کم ذیل کی 142