ایک عزیز کے نام خط

by Sir Muhammad Zafrulla Khan

Page 11 of 144

ایک عزیز کے نام خط — Page 11

شملہ 16 مئی 1939ء بسم الله الرحمن الرحيم عزیزم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جب ہم لوگ اس دنیا سے گذر جائیں گے تو ہماری ذمہ داریاں تم پر اور تم سے بھی چھوٹی عمر کے عزیزوں کے کندھوں پر ڈالی جائیں گی اور دنیا کی افتاد اور رفتار کو دیکھتے ہوئے میں اندازہ کرتا ہوں کہ تم لوگوں کی ذمہ داریاں ہماری ذمہ داریوں سے کہیں بڑھ کر ہوں گی۔اگر تم ان ذمہ داریوں کو پورے طور پر ادا کرو گے تو ہماری روحیں بھی خوش ہونگی اور آنے والی نسلیں بھی تمہیں مبارک گردانیں گی۔اور تمہارا نام روشن ہوگا اور زندہ رہیگا اور سب سے بڑھ یہ کہ تم خود خدا تعالیٰ کے حضور مقبول ہو گے اور اس کی رحمت میں داخل کئے جاؤ گے۔جیسے تمہاری ذمہ داریوں کا ایک حصہ تمہاری آئندہ نسلوں سے متعلق ہوگا ویسے ہی ہماری بعض ذمہ داریاں تمہارے متعلق ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ اس تحریر کے ذریعہ ان ذمہ داریوں کے ایک حصہ سے سبکدوش ہو جاؤں۔ومــاتـوفيـقــى الا بالله العلى العظيم- زندگی کا نازک مرحلہ تم اس وقت اپنی زندگی کے ایک بہت نازک مرحلہ پر ہو اور ہم سب اپنے اپنے حالات کے مطابق اس مرحلہ میں سے گذر چکے ہیں۔ہمیں اس مرحلہ میں سے گذرتے وقت 11