حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 21 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 21

حضرت زینب بی بی 9 لانے کی سعادت بھی زینب بی بی ہی کے حصہ میں آئی۔اگر چہ شروع میں عمر کے فرق کی وجہ سے رشتہ میں تا خیر رہی لیکن آپ کی کوششوں سے یہ رشتہ طے ہو گیا۔اس طرح اللہ کی مرضی کے مطابق یہ نکاح ہو گیا اور اس سعادت میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مولویانی صاحبہ کا بھی حصہ ڈال دیا۔(8) 26 مئی 1908 ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد جب خلافت اولی کی بنیاد پڑی تو مولویانی صاحبہ نے نہ صرف خلافت اولی کی بیعت کی بلکہ عہد بیعت کو خوب اچھی طرح نبھایا بھی۔حضرت خلیفہ اول کی وفات کے بعد جب کچھ لوگوں نے خلافت کے جواز پر اختلاف رائے کیا تو آپ نے خلافت ثانیہ کی فوراً بیعت کر کے اللہ کی اُس مضبوط رسی کو تھام لیا جس کا خدا نے حکم دیا تھا۔آپ کا خلافت پر ایمان اور اس سے دلی وابستگی کا ایک رؤیا سے پتہ چلتا ہے ، جو آپ کے بھائی حضرت منشی محمد اسماعیل صاحب سیالکوٹی نے دیکھی۔منشی صاحب نے دعا کرنی شروع کی۔پہلے دن دیکھا کہ بارش ہو رہی ہے اور آپ دو چھتریاں سر پر لگائے ایک سڑک پر جارہے ہیں اور ان کے سائے تلے آپ کے پاس دائیں طرف دو مستورات ہیں۔اچانک ان چھتریوں کے ٹانکے ٹوٹ گئے اور کپڑا اکھٹا ہو گیا۔