حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 5
حضرت عزیزہ بیگم 5 جاتا تھا مگر پھر بھی جب کبھی موقع ملتا اپنے ہاتھ سے کام کرتی رہتی تھیں۔کپڑے خود دھو لیتی تھیں ، اور برتن خود صاف کر لیتیں کپڑا دھوتے اور برتن صاف کرتے ہوئے کئی دفعہ کلمہ طیبہ پڑھتیں کیونکہ وہ بجھتی تھیں کہ جب تک کلمہ طیبہ نہ پڑھا جائے چیز صاف اور پاک نہیں ہوتی۔آپ بزرگوں کی خدمت کا خاص خیال رکھتیں خاص طور پر اپنے سسرالی رشتہ داروں کا اور اس کے مقابلے میں میکے والوں کی بھی پرواہ نہ کرتیں۔میری والدہ مرحومہ کی بیماری میں ان کی دن رات خدمت کی والدہ صاحبہ کو بھی ان سے بہت پیار تھا۔اپنا کام ان سے کرواتی تھیں کسی اور کا کام ان کو پسند نہ آتا تھا۔جب تک ہم نے بیعت نہیں کی تھی میری ہر قسم کی بے قاعدگیاں برداشت کرتی رہیں لیکن بیعت کرنے کے بعد کسی قسم کی سختی برداشت نہ کرتی تھیں اور کہہ دیتی تھیں کہ اگر کوئی زیادتی کریں گے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو لکھ دوں گی۔اس لئے مجھے ان کی ہر بات ماننا پڑتی تھی۔(3) آپ بڑی مہمان نواز اور سنی تھیں خود اگر کسی کے گھر جاتیں تو زیادہ خاطر تواضع کو پسند نہ کرتی تھیں لیکن جب ان کے ہاں کوئی مہمان آتا تو ان کی خدمت میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دیتیں اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھتیں۔آپ اپنے مہمان کا بہت احترام کرتیں۔‘ (4)