حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ

by Other Authors

Page 20 of 29

حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 20

حضرت زینب بی بی 8 حضرت اماں جان نے رونا شروع کیا کسی خاص جذبہ کے تحت حضرت مولویانی صاحبہ نے بھی رونا شروع کر دیا۔" (7) 66 حضرت مولویانی صاحبہ کا بے اختیار رونا آپ کا خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گہری محبت ، عقیدت اور عشق کا منہ بولتا ثبوت ہے۔زینب بی بی صاحبہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کے ایک حصہ میں رہائش پذیر تھیں اس لئے آپ کو بعض انتہائی اہم معاملات میں بطور مشیر کے بھی خدمت کرنے کا موقعہ ملا، جیسا کہ حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے رشتہ کے سلسلہ میں۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص احباب میں شامل تھے ان کی پہلی بیوی کی وفات کے بعد حضور علیہ السلام چاہتے تھے کہ ان کی شادی کسی اور جگہ کر دی جائے۔مگر اللہ تعالیٰ کا منشاء کچھ اور تھا، پہلے حضرت نواب صاحب کی بیٹی حضرت بو زینب بیگم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو بنیں اور نکاح صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب سے ہو گیا، یہ رشتہ بہت مبارک ثابت ہوا۔اسی سلسلہ میں زینب بی بی حضرت صاحب کے منشاء کے مطابق حضرت بو زینب کو دیکھنے کے لئے مالیر کوٹلہ بھی گئیں۔اسی طرح حضرت نواب محمد علی خاں کی طرف سے رشتہ کا پیغام حضرت مسیح موعود علیہ السلام تک