حضرت عزیزہ بیگمؓ ، حضرت زینب بی بیؓ — Page 15
حضرت زینب بی بی 3 تھے۔آپ پہلے کوئٹہ میں ملازمت کرتے رہے، پھر تجارت کرنے لگے، اسی سلسلہ میں کوئٹہ کے علاقہ کی طرف گئے ہوئے تھے کہ 8 اگست 1885 ء کو وفات پاگئے۔آپ کی والدہ کا نام حضرت عمراں بنت عبدالرحیم تھا۔محترم عبدالرحیم صاحب بھٹی راجپوت تھے اور سیالکوٹ کے رہائشی تھے۔حضرت عمراں بی بی حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی پھوپھی تھیں۔جو حضرت مسیح موعود علیہ اسلام پر ایمان لے آئی تھیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ عمراں بی بی کے خاندان میں سب سے پہلے 1889 ء میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی نے بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کے تعلقات سید نا حضرت مسیح موعود علیہ اسلام سے 1888 ء سے بھی پہلے کے تھے۔بیعت کے بعد قادیان جانا گویا آپ کی زندگی کا حصہ بن چکا تھا۔(1) زینب بی بی صاحبہ کی پیدائش انداز ا1859 یا 1860 کی ہے۔آپ کی شادی 1883ء یا 1884ء میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی سے ہوئی۔اسی بنا پر آپ ”مولویانی، مشہور ہوگئیں۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی 1868 ء میں پیدا ہوئے اور 11اکتوبر 1905 میں آپ کی وفات ہوئی۔آپ نے اپنی عمر کے آخری