عظیم زندگی

by Other Authors

Page 76 of 200

عظیم زندگی — Page 76

64 غصہ ، ناراضگی اور تمام ایسے منفی موڈ انسانی توانائی کو بہت تیز رفتاری سے ضائع کر دیتے ہیں یہاں تک کہ انسان جسمانی اور رباعی طور پر جیف ہو جاتا ہے یا بعض دفعہ اعصابی کمزوری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔یا د رہے کہ وہ کام جو آرام سے نہ کیا جائے یا وہ خیال جو سکون نہ دے وہ بھی انسانی توانائی کو ضائع کرتا ہے اور بعض دفعہ ذہنی توازن کو بگاڑ دیتا ہے اور یہ روحانی ترقی اور پرواز میں ہرگز محمد نہیں۔وقتی جوش ایک کمزوری ہے اور سکون توانائی۔ان دو طاقتوں کا آپس میں ملنا ہی رُوحانی سکون کا موجب ہوتا ہے۔سکون سے انسانی مقناطیسیت پیدا ہوتی ہے جو دوسری تک پہنچتی ہے۔اس کے برعکس پڑ چڑا پن سے جسم کی توانائی خارج ہوتی ہے جس کا بہتر استعمال کیسی اور جگہ ہو سکتا تھا کسی شخص کے بڑے ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ وہ ایسے وقت میں پرسکون رہے جبکہ وہ بُرے موڈ میں ہو۔چھ چھڑا این دماغ ، دل اور روح کا سرطان ہے اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ اپنے شکار کو روحانی طور پر نیست و نابود کر دے گا۔بد مزاج جورو اور جھگڑالو خاوند مل کر بھوتوں کی جوڑی بن جاتے ہیں۔کہتے ہیں کہ عورتیں مردوں کی نسبت زیادہ احساس ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات اس کے برعکس ہوتا ہے بے چاری بیوی بیٹھی خاموش روتی رہتی ہے اور غصیلا خاوند اپنی دو دھاری زبان سے اس کو سولی پر چڑھائے رکھتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک دفعہ فرمایا کہ یہ بات نہایت ہی قابلِ شرم ہے کہ ہم مرد ہوتے ہوئے عورتوں سے جھگڑا کریں۔بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب حلیمی و صبر کا حسین مرقع تھے۔آپ کی گھریلو زندگی جنت معلوم ہوتی ہے۔آپ کے گھر میں شانتی اور ضلع کا راج تھا۔