عظیم زندگی — Page 12
حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد صاحب اپنی کتاب " احمدیت یا حقیقی اسلام میں فرماتے ہیں :۔اسلام انسان کو مایوسی سے نجات دلاتا ہے اور اسے بتلاتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کے باوجود اخلاق فاضلہ اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے جو کہ انسان کا اعلیٰ مقام ہے" انگلستان کے ایک سابق مشہور وزیر اعظم ولیمہ کلیڈ اسٹون نے کیا ہی عجیب بات کہی ہے : کوئی انسان آج تک عظیم یا نیک نہیں بن سکا جب تک کہ اُس نے متعد داور فاش غلطیاں نہ کیں۔اگرچہ انبیاء پر یہ قول ہاں نہیں ہوتا کیونکہ وہ اپنی ساری ہی زندگی میں حد سے زیادہ نیک ہوتے ہیں لیکن جو حقیقت اُوپر بیان ہوئی ہے وہ دوسرے کئی ایک اکابرین کی زندگیوں میں نظر آتی ہے اس لئے نیکی کے راستہ سے اگر ہم پھسل بھی جائیں تو ہمیں فکر مند نہیں ہونا چاہیئے اور پختہ ارادہ اور اس نیت کے ساتھ آگے بڑھیں کہ آئندہ ایسی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کریں گے۔SENECA دو ہزار سال قبل کارو من مصنف " سینیکا ( نیک آدمی کی تعریف یوں بیان کرتا ہے " عظیم وہ ہے جو اپنے لئے صداقت کو ناقابل تسخیر ارادہ سے انتخاب کرتا ہے بڑی سے بڑی اندرونی اور بیرونی خواہشات کو برداشت کرتا ہے اور اپنے فرائض کو بخوشی ادا کرتا ہے۔طوفانوں میں پرسکون اور خطرات کے سامنے نڈر رہتا ہے اور کبھی بھی سچائی اور نیکی کو ترک نہیں کرتا اور خدا کی ذات پر ہمیشہ تو کل رکھتا ہے یہ