عظیم زندگی

by Other Authors

Page 13 of 200

عظیم زندگی — Page 13

۱۳ سادگی سادگی نیک زندگی کا ایک خاص جوہر ہے۔ہمارے رسول مقبول محمد مصطفے اصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تعیش کی زندگی گزارنے سے منع فرمایا ہے آپ نے فرمایا تعقیش کی زندگی سے خبردار رہو کیونکہ خدا کے بندے ایسی زندگی نہیں گزارا کرتے " خدا کے راستہ میں سادہ زندگی گزارنے سے رُوح میں چمک آتی ہے انسان ایک حد تک دنیوی زندگی کی آلائشوں سے محفوظ ہو جاتا ہے اور کبھی اس چیز کی اور کبھی اس چیز کی خواہش نہیں کرتا جبکہ وہ جو تعیش کی زندگی گزارتے ہیں ان کو اطمینان قلب کبھی حاصل نہیں ہوتا جب تک انہیں بہترین چیز میستر نہیں آجاتی حقیقت تو یہ ہے کہ وہی دُنیا میں سب سے زیادہ مال دار ہے جسے کسی چیز کی ضرورت نہیں اور قرآن حکیم ہمیں یہ بتلاتا ہے کہ تقوی اِس دُنیا کی بہترین چیزوں سے بھی زیادہ بہتر ہے۔نیک انسان تھوڑے سے بھی مطمئن ہو جاتا ہے اور تعیش کی زندگی سے لچسپی نہیں رکھتا۔دولت بلاست بہ خدا کا انعام ہے اور انسان کو سادہ زندگی گزارنے میں روک نہیں بنتی لیکن سادہ زندگی میں حائل ضرور ہوتی ہے۔خدا کے انبیاء کا طریق سادہ زندگی ہی رہی ہے۔ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اگر چاہتے تو آسائش کی زندگی گزار سکتے تھے لیکن آپ نے ہمیشہ انتہائی سادہ زندگی کو ترجیح دی۔آپ کی عادات سادہ ، آپ کی غذا سادہ، کپڑے نہایت سادہ اور آپ کا گھر اور اس کا سامان بالکل سادہ تھا۔آپ گھر دے بستر پر سویا کرتے اور کھجور کی صف پر آرام فرمایا کرتے تھے جس کے نشان آپ کی