عظیم زندگی

by Other Authors

Page 160 of 200

عظیم زندگی — Page 160

14۔میں نے کلور و فام سونگھا اور اس کا ابھی مجھ پر تھوڑا سا اثر ہوا تھا کہ میں نے اپنے آپ کو اس گرمی کے پیچھے پایا جس میں میرا جسم آرام کر رہا تھا۔میں نے اپنے آپ کو دیکھا اور بالکل وہی انسان محسوس کیا جیسا کہ میں ہوں میں نے اپنے سے متعلق ہر چیز دیکھی اور جو کچھ میرے بارے میں کہا جا رہا تھا وہ بھی شنا لیکن جب میں نے میز پر پڑے اوزاروں کو چھونا چاہا تو یوں لگا گویا میری انگلیاں ان اوزاروں میں سے گذر گئی ہیں۔ETHERIC BODY یہ چند ایک واقعات یہاں اس لئے پیش کئے گئے تاہم یہ ثابت کریں کہ کا ہونا اتنا ہی مسلم ہے جتنا کہ تحت الشعوری دماغ ، خوابوں کی حقیقت اور دوسرے روحانی تجربات کا ہونا حقیقت ہے جسم سے خارجی تجربات نے بہت سے مشکوک لوگوں پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ زندگی اس عارضی جسم کے علاوہ بھی ہے اور اس طرح ان لوگوں کا موت کے بعد زندگی پر یقین اور بھی پکا ہو گیا ہے۔رُوح والاحم THE SOUL BODY روح انسان کا نہایت قیمتی سرمایہ ہے جو ہمیشہ کے لئے رہتی ہے اور ایک روحانی درجہ سے دوسرے رُوحانی درجہ میں تبدیل ہوتی رہتی ہے اگر چہ اللہ تعالیٰ نے یہ حکم فرمایا ہے کہ انسان کا علم روح سے متعلق اِس دُنیا میں محدود رہے گا لیکن قرآن مجید جو اللہ کی اپنی کتاب ہے وہ اس زمانہ کے پادریوں غیر دینداروں، ملحدوں کے لئے ایک زبردست چیلنج ہے وہ اس موضوع -