عظیم زندگی

by Other Authors

Page 147 of 200

عظیم زندگی — Page 147

۱۴۷ بہترین حالت میں ہوتی ہے جب شعوری دماغ سویا ہوا یا آرام کر رہا ہوتا ہے یا پھر کسی دوسرے ہلکے پھلکے کام میں مصروف ہوتا ہے۔یہ بات کوئی اچنبھا نہیں کہ ایک شخص رات کو ایک مشکل یا مسئلہ لیکر سوتا ہے لیکن صبح اُٹھنے پر اسے اس مشکل کا حل مل جاتا ہے۔ہمارا غیر شعوری دماغ چوبیس گھنٹے جاگتا اور کام کرتا ہے حتی کہ جب ہمارا شعوری دماغ سویا ہوتا ہے اس حالت میں بھی غیر شعوری دماغ کام کر رہا ہوتا ہے۔ایک سوئے ہوئے شخص کے کان میں ہلکی آواز میں کوئی چیز تجویز کرنے سے اچھے نتائج پیدا کئے جاسکتے ہیں۔اپنے آپ کو بہتر بنانے سے متعلق مثبت تجاویز یا بری عادات کو چھوڑنے سے متعلق اپنے آپ کو نصائح کرنا یا ایک بچے۔۔۔کے کان میں سوتے میں اچھی نصائح کہنا بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ایک دفعہ ایک باپ نے اپنے بیٹے کی ایک مشکل ترین مسئلہ کے حل کرنے میں اِس طرح مدد کی کہ فائنل امتحان سے ایک رات قبل باب سوئے ہوئے بیٹے کے سرہانے بیٹھ گیا اور اس مسئلہ کے وہ حصے قدرے اونچی آواز میں بار بار پڑھے جن کو سمجھنے میں اس کو دقت تھی دوسرے دن باپ کے بیان کے مطابق بیٹے نے امتحان کا پرچہ بہت آسانی سے حل کیا۔گویا سوتے میں سیکھنا ایک کامیاب طریق ہے اور اب تو بازار میں خاص قسم کے ٹیپ ریکارڈر ملتے ہیں جن کے ساتھ ایسے لاؤڈ اسپیکر لگے ہوتے ہیں جن کو تکیہ کے نیچے رکھ دیا جاتا ہے اور ایسے آلات خاص تعلیمی اداروں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔نیکی کے کاموں میں ترقی کرنے کے لئے بھی مذکورہ بالا قوانین سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔تحت الشعوری دماغ اس وقت ہدایات پر اچھی طرح عمل کرتا - : !