عظیم زندگی

by Other Authors

Page 124 of 200

عظیم زندگی — Page 124

۱۲۴ خدا تعالیٰ رحیم ہے اور اسی رحیمیت کی صفت کے مطابق اس نے یہ قانون بنایا ہے کہ جہنم کی سزا ہمیشہ کے لئے نہیں ہو گی جس طرح محرم اس دنیا میں سزا پا کر جیل سے رہا ہوتے ہیں اسی طرح بد کار لوگ جہنم سے نجات پائیں گے اور پھر جنت میں داخل کئے جائیں گے جہاں انہیں تمام نعمتیں ملیں گی اور ان نعمتوں کے مدارج آن گفت ہیں۔خدا تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے :۔وَلِكُل دَرَجتُ مِمَّا عَمِلُوا وَلِيو فيهم أَعْمَالَهُمْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ( ۲۰ : ۴۶) الشركيْفَ فَضَّلْنَا بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ وَالأخيرة الكبرُ دَرَجَةٍ والبر تفضيلاً (۲۲:۱۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت کے بہت سے مدارج ہیں۔اللہ نے ان کو ایسے لوگوں کے لئے تیار کیا ہے جو اس کے راستہ میں جد و جہد کرتے ہیں اور ہر درجہ کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا کہ زمین اور آسمان کے درمیان۔اسلام ہمیں یہ سکھلاتا ہے کہ ایک مسلمان کبھی بے بن کر نہ ہو جائے کہ اس نے اس دُنیا میں کافی نیک کام کر کے جنت میں مقام حاصل کر لیا ہے یہ خیال کرتے ہوئے کہ انسان فانی ہے اسے اپنی ترقی کے لئے پورے خلوص سے سعی کرنی چاہئیے اسے جسمانی خواہشات کو نیک کاموں کے درمیان حائل نہیں ہونے دینا چاہیئے۔خدا ہمیں شیطان کے ہدارا دوں سے ہمیشہ محفوظ رکھے۔آمین ه