عظیم زندگی

by Other Authors

Page 123 of 200

عظیم زندگی — Page 123

۱۲۳ روح کا سفر TRANSITION OF SOUL روح ہماری زندگی کا مرکزی نقطہ ہے جو اپنی حقیقت کا اظہار ایک جسم کے ذریعہ اس دنیا میں اور آنے والی دنیا میں کرتی ہے جس طرح روح کے لئے ایک جسم ضروری ہے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہو کہ مرنے کے بعد یہ کیس جسم میں رہے گی ؟ اس کا جواب روحانی جسم یا نہ نظر آنے والا جسم ہے جس کی ETHERIC BODY چمک کا انحصار موت کے وقت روح کی حالت پر ہے ہر حال روح اس جسم میں ہمیشہ کے لئے نہیں رہے گی۔اسلام ہمیں یہ سکھلاتا ہے کہ مادی جسم کے مرنے کے بعد رُوح میں ایک تبدیلی آتی ہے۔اس کی مثال ایک عورت کے رحم کے اند رکمنی کے قطرے کی طرح ہے جو پرورش پانے کے بعد ایک جسم بنتا اور پھر ایک مکمل بچہ بن جاتا ہے اسی طرح روح بھی منی کے ایک قطر سے کی طرح ہے جس کا عارضی گھر عورت کے رحم کی طرح ہے جو قیامت کے روز ایک نئی صورت میں اُٹھائی جائے گی یہ جسم اب ایک نئی رُوح رکھتا ہے جیسا کہ ایک نوزائیدہ بچہ کی صورت اور ذہنی حالت کا احصائینی کے قطرے میں موجود خوبیوں پر ہے اسی طرح نئے روحانی جسم کا انحصار بھی اس جسم سے جاتے وقت رُوح کی حالت پر ہے۔اس کی ایک اور مثال یہ ہے کہ جس طرح بچہ بڑھتا اور جوان ہوتا ہے اسی طرح نیا جسم پرورش پاتا ہے اور جب قیامت کے روزیہ عمل پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا تو جنت اور جہنم کے دروازے پوری طرح کھول دیئے جائیں گے۔