عظیم زندگی — Page 58
ناپسندیدگی کسی شخص کا کردار، عادات اور رجحانات آپ کو کتنے ہی ناپسند ہوں مگر دل میں عداوت کو جنم نہ دو مندرجہ ذیل مقولہ اس بارہ میں قابل غور ہے :۔کیسی سے نفرت نہ کرو ان کی بری عادات سے نفرت کرو۔(از برینارڈ) مومن ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی محبت اور خوشنودی کا طالب رہتا ہے۔وہ ہمیشہ آسمان کی روشنی کا پر تو بنتا ہے۔اس مصیبت بھری دنیا میں وہ ذہنی سکون کا طالب ہوتا ہے جہاں کشیدگی ہوگی وہاں عداوت جنم سے گی کشید گی دل کو جنگل کی آگ کی طرح بھیسم کرتی ہے۔عداوت سے بھر گور خیالات دل کو شیطانی زہر سے آلودہ کر دیتے ہیں۔وہ شخص بہت ہی نعمتوں کا مالک ہے جو اپنے خیالات پر قابو رکھتا ہے۔حسد عداوت کا ایندھن ہے۔اس کا زہر انسانی روح کی جاذبیت کو ختم کر دیتا ہے۔حسد ایک ایسا انسانی جذبہ ہے جو ہر انسان پر وقتاً فوقتاً تھوڑا بہت حملہ کرتا رہتا ہے۔یہ جذبہ ایسا ہے کہ جس کا دل میں داخل نہ ہونا غیر ممکن بات ہے اور جب یہ دل میں داخل ہو جاتا ہے تو پھر اس کا نکالنا بھی بہت مشکل ہو جاتا ہے۔بائیبل میں لکھا ہے:۔" حسد قبر کی طرح خطر ناک ہے۔اس کے شعلے آگ کے شعلوں کی طرح ہیں اور اس کے شعلہ میں زبر دست طاقت ہے (سانگ آن سالومن ۶:۸)